ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ اسمبلی میں ’نماز کے ہال‘ پر ہنگامہ،ایوان میں ’جئے شری رام ‘کانعرہ

جھارکھنڈ اسمبلی میں ’نماز کے ہال‘ پر ہنگامہ،ایوان میں ’جئے شری رام ‘کانعرہ

Tue, 07 Sep 2021 11:21:12    S.O. News Service

رانچی، 7؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جھارکھنڈ اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان نے پیر کو نماز پڑھنے کے لیے کمرہ الاٹ کرنے کے معاملے پر زبردست ہنگامہ کھڑا کیا ، جس کی وجہ سے ایوان کا اجلاس متاثر ہوا۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان ہنومان چالیساکاپاٹھ پڑھتے ہوئے ایوان کے دروازے کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔ اس کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے ، جن پرہرے رام لکھاہوا تھا۔جب کارروائی شروع ہوئی تو بی جے پی کے ارکان ’جے شری رام’ کے نعرے لگاتے ہوئے چبوترے کے قریب گئے۔ وہ نماز کے کمرے کی الاٹمنٹ سے متعلق حکم واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔صدر رابندر ناتھ مہتو نے بھنوپرتاپ ساہی سمیت بی جے پی ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس چلے جائیں۔انھوں نے ان سے کہا ہے کہ آپ ایک اچھے رکن ہیں۔ برائے مہربانی پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ تعاون کریں۔ لیکن جب ہنگامہ جاری رہا توا سپیکر نے ایوان کی کارروائی کوتین بجے تک ملتوی کر دیا۔ بی جے پی کارکنوں نے نماز ہال سے متعلق فیصلے کے خلاف ریاست بھر میں مظاہرہ کیا اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور اسمبلی کے اسپیکر کے پتلے جلائے۔اسپیکر نے نماز کے لیے کمرہ نمبر TW 348 الاٹ کیاہے۔ اس پر بی جے پی اسمبلی احاطے میں ہنومان مندر اوردیگرمذہبی لوگوں کے لیے عبادت گاہوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔


Share: